پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 19 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 19 اکتوبر 2021
پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم سمندربرد کردیئے، بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آبدوز نے 16اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملادیا۔ قریہ قریہ درود و سلام کی صدائیں، فضائیں نام محمد ﷺ سے مہک اٹھیں،آقائے دو جہاں کی ولادت باسعادت،ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،نبی آخرالزماں سے محبت کے اظہار کے لئے محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے،گلیوں،بازاروں،گھروں اور مساجد سمیت سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا،صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجدمیں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے، دنیاکی پریشانیوں اورمسائل میں ہمیں ہرپل رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، قرآن پاک اورسیرت رسول ﷺ ہمیں ہرلمحہ رہنمائی فراہم کرتےہیں،قوم کی تربیت اوراصلاح میں مسجد کابنیادی کردارہے۔ ایوان صدر میں رحمت اللعالمین کانفرنس،معاون خصوصی طاہر اشرفی سمیت مختلف شخصیات نے اسوہ رسول ﷺ پر روشنی ڈالی،کہا نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل سے ہی دنیاوآخرت میں کامیابی ممکن ہے۔ گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کی عید میلادالنبی ﷺ پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد، کہا خاتم النبین ﷺ کی اطاعت ہی دنیا و آخرت میں ہماری نجات کا باعث ہے، وزیراعلی محمود خان نے پیغام میں کہا نبی آخرالزماں کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت ہے، آپ ﷺکی آفاقی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچادیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔