ویب ڈیسک: پشاور کے فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو جیل بھیج دیا۔
جج غلام حامد نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے دوسری شادی کرنے والے سجاد خان کو سزا دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی اور اس پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
فیصلے کے مطابق جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔
مجرم کی بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔