ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ طبی معائنہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس نے کیا۔ جو کہ لگ بھگ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق طبی معائنہ مکمل ہونے پر ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ طبی معائنہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے دائر درخواست پر بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کا حکم دیا گیا تھا۔
طبی معائنہ کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے دیا تھا۔