سینٹر مشاہدحسین سید کاعمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ

سینٹر مشاہدحسین سید کاعمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ
کیپشن: سینٹر مشاہدحسین سید کاعمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ

ویب ڈیسک: سینٹ اجلاس میں سینٹر مشاہد حسین سید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سینٹر مشاہد حسین سید نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد حسین سید نے میاں نواز شریف کے خلاف2017  میں سافٹ کو قرار دیدیا،10 اپریل کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کو سافٹ کو قرار دیدیا،سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ نے یہ سافٹ کو کئے ہیں،8 فروری کے انتخابات تاریخی تھے۔

مشاہد حسین سید  نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی سنگلا لارجسٹ پارٹی بنی میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں،یہ خرابی 2014 دھرنے کی ہے جب سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے منتخب حکومت کے خلاف اسے سپورٹ کیا،سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو استعمال کیا اور نرم مداخلت کی،10 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی کے حکومت کو نکالنے کے لیے بھی نرم مداخلت کی گئی۔

مشاہد حسین سید  نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی سے کابل میں بات کی بی ایل اے کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے تو سیاسی کارکن کے ساتھ کیوں نہیں،تینوں بڑی پارٹی قومی حکومت بنائیں اور آگے بڑے،اگر سیاسی حکومت آغاز نہیں کرے گی تو پھر معاملہ جی ایچ کیو کے پاس چلا جائے گا،میاں صاحب کو دل بڑا کرکے ہی آغاز کرنا پڑے گا،اب وقت ہے اسٹیٹ مین شپ دکھانے کا وقت ہے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ نواز شریف دل بڑا کریں پیپلزپارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیں اور خود صدارت سنبھالیں۔

Watch Live Public News