پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
کیپشن: multan sultan won
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل   9 کے  پانچویں میچ میں   اسلام آباد یونائیٹڈ نے   ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دے دیا تھا ، ملتان سلطانز نے ہدف19.5 اوورز اور  5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ  ( پی ایس ایل)  سیزن 9 کے 5ویں میچ    میں   ملتان سلطانز نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے  ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور   ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف  دے دیا تھا۔اس میچ میں ملتان سلطانز نے5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  آغا سلمان 52 اورجارڈن کاکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اعظم خان 13 ، کپتان شاداب خان 11، کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز نے 2 رن بنائے۔

ملتان سلطانز  کی طرف سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈویلی نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

Watch Live Public News