پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس ڈاون رہنے کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس ڈاون رہنے کے بعد بحال
پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں میسجینگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس رات گئے متاثر ہونے کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈیٹیکٹر کے مطابق بدھ (19جولائی) اور جمعرات (20جولائی) کی درمیانی شب واٹس ایپ کی سروس تقریباً آدھا گھنٹہ معطل رہی تھی ، اسی دوران صارفین کو ویڈیو، پیغام رسانی اور آڈیو کالنگ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ سروس کی بندش کے باعث صارفین سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتےہوئے نظر آئے۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکا میں 37 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کی بندش کی اطلاع موصول ہوئی، برطانیہ میں ایک ہزار 77 ہزار صارفین کو پیغامات بھیجنے میں مشکل کا سامنا رہا جبکہ بھارت اور پاکستان میں 20 ہزار سے زائد صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔ واٹس ایپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رات گئے ایک بجکر 44 منٹ پر صارفین کو آگاہ کیا کہ ہم واٹس ایپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد از جلد اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔ اس ٹوئٹ کے 22 منٹ بعد میٹا پلیٹ فارم نے ٹوئٹ کیا کہ واٹس ایپ بحال ہوگیا ہے۔ ’ واٹس ایپ ڈاؤن‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے بعد سے ٹوئٹر پر صارفین نے میمز کی بھرمار کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔