فٹنس برقراررہی تو میڈل جیت کرہی آؤں گا:ارشدندیم

فٹنس برقراررہی تو میڈل جیت کرہی آؤں گا:ارشدندیم
کیپشن: فٹنس برقراررہی تو میڈل جیت کرہی آؤں گا:ارشدندیم

ویب ڈیسک: (محمد شکیل) پیرس اولمپکس میں پاکستان کے میڈل کی امید جیولن تھروور ارشد ندیم نے میڈل کو فٹنس سے مشروط کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انجری سے واپسی کرنے والے جیولن تھروورارشدندیم   پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے لئے خوب پسینہ بہا رہے ہیں،  پنجاب اسٹیڈیم میں  سخت گرمی اور حبس کےباوجود وہ کئی گھنٹے کی  ٹریننگ کرتے ہیں۔

ارشدندیم نے اولمپکس  میں   میڈل کے حوالے سے کہاکہ کہ اس وقت فٹنس اچھی ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالی مجھے فٹ رکھے تو انشاء اللہ اچھا رزلٹ دوں گا۔

ارشدندیم حال ہی میں ساؤتھ افریقہ ٹریننگ کےلئے گئے تھےجس پر اسٹار جیولن تھروور کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں   بہت کچھ سیکھا، انہی چیزوں پر پاکستان میں بھی کام کر رہا ہوں۔ ساؤتھ افریقہ میں دنیا کی بہترین سہولیات تھیں۔

اپنی ٹریننگ پر ارشد ندیم  نے کہا کہ ابھی ٹریننگ بڑی اچھی جا رہی ہے۔ میری کوشش ہے کہ اپنا بہترین کروں اور اگر اپنا بہترین کر لیا  تو اسی میں اللہ تعالی عزت دے گا۔ارشدندیم کا جیولن تھرو کے حوالے سے کہناتھا کہ جیسے تھروہاتھ سے ریلیز ہوتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ تھروکتنی ہو گی۔ فائنل میں 6 تھروہوتے ہیں،میری کوشش ہوتی ہے کہ  بہترین تھروکروں،2015 سے لے کر اب تک پاکستان کا چیمپئن ہوں،اس دوران 4 گولڈ میڈلز اور 4 رکارڈز اپنے نام کئےاس کے علاوہ 4 برانز میڈیلز  بھی جیتے ۔مگر سب سے بڑی اچیومنٹ ورلڈاتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنا  تھا۔

اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ میں پریشر پر ارشدندیم نے کہاکہ  پریشر تو ضرور ہوتا ہے مگر جیسے ہی جیولن ہاتھ میں آتا ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین تھرو کروں، اور اسی وقت سارا پریشر ختم ہوجاتا ہے۔

ارشدندیم کاکہناتھا کہ وہ  24 جولائی کو پیرس جا رہے ہیں ،، قوم سے اپیل ہے کہ وہ دعا کریں تاکہ وہاں پر اچھا پرفارم کرکے پاکستان کے لئے میڈل جیتوں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔