پی ایس 70 میں پیپلزپارٹی کی فتح، بلاول کا اعلان

پی ایس 70 میں پیپلزپارٹی کی فتح، بلاول کا اعلان

بدین (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے 123 پولنگ اسٹیشنز سے 122 پر فتح حاصل کرچکی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 46 ہزار 37 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار کی برتری کے حوالے سے ٹویٹر پیغام جاری جس میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 123 پولنگ اسٹیشنز سے 122 پر فتح حاصل کرچکی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 46 ہزار 37 ووٹ حاصل کیے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے بدین کے ضمنی انتخاب میں 410 ووٹ حاصل کیے۔ جے یو آئی کے امیدوار نے بدین کے ضمنی انتخاب میں چھ ہزار 342 ووٹ حاصل کیے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ بدین میں تیروں کی بارش، جیے بھٹو، جیے بے نظیر!!

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔