عمران خان اب قانون کاسامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، وزیر داخلہ

عمران خان اب قانون کاسامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا۔ اب وہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا ، اب قانون کا سامنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت اور دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ قانون پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا، فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔