وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں،فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں،یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران خان ایسے چیلنجز سے نمٹ رہے ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ جو شروع ہوا ہےاب منطقی انجام تک پہنچے گا، چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،آرٹیکل 63اے آئین کا بنیادی حصہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں پہلے دن سے پتا تھا کہ ہمارے خلاف سازشیں ہوں گی،یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران خان ایسے چیلنجز سے نمٹ رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو ہوجائے گا توکون سی قیامت آجائے گی، نومولود لیڈر نے او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں۔آپ نے اسلام کے نام پر ووٹ لیالیکن اسلام کےلیے کیاکیا؟ وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت ﷺ پر پہرہ دیا۔ اس موقع پر سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کہاجارہا ہے 25مارچ کو اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، اسپیکر نے آئین کے عین مطابق 25مارچ کی تاریخ مقرر کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک کا پہلے ایجنڈے پر آنا ضروری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔