ڈونلڈ لو نےعمران خان کو بری کرنےوالابیان دیدیا،بابراعوان

ڈونلڈ لو نےعمران خان کو بری کرنےوالابیان دیدیا،بابراعوان
کیپشن: ڈونلڈ لو نےعمران خان کو بری کرنےوالابیان دیدیا،بابراعوان

پبلک نیوز: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لوکا بیان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کرنے کا بیان ہے،کل ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں، اگر ڈونلڈ لو سچا ہے تو یہ مقدمہ ہی جھوٹا ہے، اگر ڈونلڈ لو جھوٹا اور یہ سچے ہیں تو انکا مقدمہ ہی ختم۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سائفرپر جو موقف تھا وہ کل ثابت ہوگیا ، کل ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے۔

بابر اعوان نے کہاکہ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ سے بنائی گئی ہے،یہ سلیوٹ مار حکومت ہے، یہ پہلے سلیوٹ مارتےہیں ڈونلڈ لو کو،پاک ایران پر گیس پائپ لائن پر امریکی دباؤ کیا مداخلت نہیں؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو  نےپاکستان میں  امریکا کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ، ڈونلڈ لو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سائفر والا معاملہ بالکل غلط اور جھوٹ تھا، بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا، اس الزام کی سختی سےتردید کرتا ہوں۔

Watch Live Public News