پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،22 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،22 اپریل 2021
کوئٹہ خودکش حملے میں 60 کلوسے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملہ آور گاڑی میں ہی بیٹھا رہا، شیخ رشید کہتے ہیں پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا حملے کا اصل مقصد تھا، واقعہ کے 6 زخمی اسپتال ہیں، ایک کی حالت نازک ہے، پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیرملکی کوششیں جاری ہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی، 3 رکنی ریفری بینچ نے متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کی ضمانت کا فیصلہ سنایا، عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ دوران تفتیش شہباز شریف کے بے نامی داروں کو متعدد نوٹسسز جاری کیے، حمزہ شہباز کے علاوہ کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، مریم نواز کہتی ہیں جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا، شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔کیلبری کوئین صاحبہ ابھی تو لوٹے مال کا حساب دینا ہے، شہباز گل کا مریم نواز کی ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ، کہا ضمانت کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کرپشن پر سزا نہیں ملے گی، عوامی خدمت کے نام پر گزشتہ20سال میں 549ارب کے غیرقانونی اثاثے بنائے گئے، شہبازشریف نے کرپشن زدہ منصوبے عوام پر تھوپ کر عوام کی نہیں میاں مفرور کی خدمت کی۔ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم سے ملے گا، جہانگیر ترین کہتے ہیں ن لیگ کے دور میں بھی میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی، اس معاملے میں میرا کوئی قصور نہیں، یہ کیس ایف آئی کا ہے ہی نہیں، کوئی مدعی نہیں ہے، کسی شیئر ہولڈر نے اعتراض نہیں کیا، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی۔