پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22اگست 2021
بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، واقعے میں کیپٹن کاشف شہید، دو سکیورٹی اہلکار زخمی، آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج معالجہ کےلئے خضدار منتقل کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جاں بحق، مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد، سکیورٹی فورسز نے بویا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن جاری۔ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے باہر انخلاء کے لیے انتظار کرنے والے 3 افراد چل بسے، اموات ہجوم، افراتفری اور پانی کی کمی کے باعث ہوئیں، قطر کا کہنا ہے کہ انخلاء کے بعد سے اب تک 7 ہزار افراد کو دوحہ لایا گیا، پینٹاگون کے مطابق 2500 امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کو نکالا گیا، امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے ایئرپورٹ کے باہر آنے سے منع کردیا۔ بہت ہوگیا،پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری ہم پر نہ ڈالی جائے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دوٹوک موقف، کہا افغان حکومت کے پاس لڑنے کی ہمت نہیں توکیا اس کا ذمہ دار پاکستان ہے؟ افغانستان سے امریکی واتحادی افواج کے انخلاءکا فیصلہ ہماری رائے لئے بغیر کیا گیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید،افغانستان میں طالبان کی فتح کو دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی فوجی شکست قرار دے دیا، کہا جوبائیڈن نے طالبان کے خوف سے امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔