پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،22اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،22اگست2021
بھارتی حکومت اور قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول افغانستان میں بری طرح ناکام ہوگئے،اجیت دوول مغرب اور افغان حکومت کو غلط اندازے بتاتے رہے، غلط مشوروں کی وجہ سے آج افغانستان ان کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہا ہے، اجیت دوول کی 2013 میں بھونڈی حکمت جھاڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ وقت آگیا ہے کہ افغانستان آگے کی طرف بڑھے، سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کہتے ہیں افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، توقع ہے کہ اب افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی، ہمارا ملک درست سمت میں گامزن ہے، تمام افغان گروپوں کو مل کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔ کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کی حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار سے ملاقات، افغانستان کی آئندہ حکومت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے باہر انخلاء کے لیے انتظار کرنے والے 7 افراد چل بسے، اموات ہجوم، افراتفری اور پانی کی کمی کے باعث ہوئیں، قطر کا کہنا ہے کہ انخلاء کے بعد سے اب تک 7 ہزار افراد کو دوحہ لایا گیا، پینٹاگون کے مطابق 2500 امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کو نکالا گیا، امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے ایئرپورٹ کے باہر آنے سے منع کردیا۔ بہت ہوگیا،پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری ہم پر نہ ڈالی جائے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دوٹوک موقف، کہا افغان حکومت کے پاس لڑنے کی ہمت نہیں توکیا اس کا ذمہ دار پاکستان ہے؟ افغانستان سے امریکی واتحادی افواج کے انخلاءکا فیصلہ ہماری رائے لئے بغیر کیا گیا۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔