پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،23اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،23اگست2021
بلوچستان گچک میں شہیدہونےوالےکیپٹن کاشف کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ادا،،، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی نمازجنازہ میں شرکت،آئی ایس پی آرکے مطابق شہیدکیپٹن کاشف کومکمل فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کیاجائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان مین چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال،پرامن افغانستان کیلئےکوششیں جاری رکھنےکااعادہ،شیخ رشید کی چینی شہریوں،کمپنیوں کی مزیدبہترسکیورٹی دینےکی یقین دہانی وقت آگیا ہے کہ افغانستان آگے کی طرف بڑھے، سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کہتے ہیں افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، توقع ہے کہ اب افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی، ہمارا ملک درست سمت میں گامزن ہے افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے باہر انخلاء کے لیے انتظار کرنے والے 7 افراد چل بسے، اموات ہجوم، افراتفری اور پانی کی کمی کے باعث ہوئیں، قطر کا کہنا ہے کہ انخلاء کے بعد سے اب تک 7 ہزار افراد کو دوحہ لایا گیا، پینٹاگون کے مطابق 2500 امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کو نکالا گیا، امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے ایئرپورٹ کے باہر آنے سے منع کردیا۔ پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے اچھا ہے، حکومت اکیلی ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کہتے ہیں کے معاملے پر ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، 3 سالوں میں حکومت کے وعدوں کے نتائج مایوس کن ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا اور سمجھانا چاہیے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔