بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ ، ریسکیو آپریشن کو زمین سے جاری رکھنے کا فیصلہ

بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ ، ریسکیو آپریشن کو زمین سے جاری رکھنے کا فیصلہ
پاک آرمی ریسکیو آپریشن کو رات کے اندھیرے میں بھی جاری رکھے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اب جی او سی ایس ایس جی خود آرمی ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے سلنگ ریسکیو آپشن کے علاوہ باقی آپشنز بھی دیکھی جا رہی ہیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کے قریب جانے سے لفٹ ہلنا شروع ہو جاتی ہے اور اوپر ۳۰ فٹ کی بلندی پر موجود ایک اور تار کی وجہ سے اس آپشن میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ اب یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کے ہیلی کاپٹر سے ہارنیس کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں ۔ پاک آرمی ریسکیو آپریشن کو رات ہونے کی صورت میں بھی جاری رکھے گی۔ ریسکیو آپریشن کو زمین سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موسمی حالات اور رات کی تاریکی کے باعث ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔