’اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر صحت کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں‘

’اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر صحت کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے شمالی امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اپنا کے صدر ڈاکٹر رضوان خالد کی کرونا وباء سے نمٹنے میں حکومت پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، پاور آف اٹارنی کے آن لائن سسٹم پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔ وفد کی پاکستان میں قومی صحت اور کارڈ سمیت موجودہ حکومت کی صحت پالیسی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے شمالی امریکہ کے صحت کے شعبے میں اپنا تنظیم کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر صحت کے شعبہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کریں۔ وزیراعظم کو یقین دھانی کرائی گئی کہ پاکستان میں فلاحی منصوبوں کےنساتھ صحت کے شعبہ میں موثر پالیسی سازی میں حصہ ڈالیں گے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اپنا تنظیم کو نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیمسے استفادہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے شعبی صحت میں سرمایہ کاری کے خواہشمند بیرون ملک ڈاکٹروں کو سہولت دینے کا عزم کیا۔ اور سرمایہ کاری بورڈ میں ڈاکٹرون کی سہولت کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔