شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کے ساتھ اس کے ساتھی اور چار سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 1 خودکش حملہ آورکو 4 ساتھی اور سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار دہشت گروں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں برس اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک ، کرم ، ہنگو اور ٹل کے مدارس میں زیر تعلیم تھے ۔ سرکاری حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرواتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کیا کریں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔