بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا وزارت داخلہ سے رابطہ

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا وزارت داخلہ سے رابطہ
کیپشن: Balaj Tipu murder case: Police contact Home Ministry to arrest Tefi Butt

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس امیر بالاج ٹیپو قتل میں مبینہ ملوث طیفی بٹ کے ریڈوارنٹ  حاصل کرے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق تحقیقاتی پولیس ٹیم ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔

طیفی بٹ امیر بالاج قتل کی رات کراچی سے دبئی فرار ہوا تھا۔ وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے 500 کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کالوں کو مزیدشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قتل کیس میں نامزد دوسرا ملزم گوگی بٹ پاکستان میں ہی روپوش ہے۔ جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

دوسری جانب امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ایف آئی اے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ایئرپورٹس پر الرٹ جاری کردیے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزم تعریف عرف طیفی بٹ بیرون ملک فرار ہوچکا ہے اور دوسرا نامزد ملزم عقیل عرف گوگی تاحال پاکستان میں موجود ہے۔ ملزم گوگی کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں چھاپہ مار کارروائیاں کررہی ہیں۔ ملزم طیفی کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے بھی ایف آئی اے کے ہمراہ ورکنگ جاری ہے۔

Watch Live Public News