صدر مملکت سے لاہور چیمبر کے صدر  کی   وفد کے ہمراہ ملاقات 

صدر مملکت سے لاہور چیمبر کے صدر  کی   وفد کے ہمراہ ملاقات 

 (ویب ڈیسک ) لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ڈاکٹر عارف علوی کے دور میں ایوان صدر سے ملنے والی سپورٹ اور وہاں منعقد ہنے والی متعدد تقریبات پر اظہار تشکر کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد نے صدر کاشف انور کی قیادت میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میاں عتیق الرحمن، طارق محبوب، جبار خالد، راجہ حسن اختر، شمیم اختر، فریحہ یونس، ملک ندیم، ریاض الحسن، ملک عثمان، رضوان حیدر اور وسیم یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسلامی تاریخ سے رہنمائی لیتے اور اس کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ انہوں نے فیملی یونٹ کو مضبوط اور بااختیار اور بچوں کے حقوق یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا صرف افغانستان سے پیچھے رہنا لمحہ فکریہ ہے۔

 انہوں نے خواتین ، خصوصی افراد کے حقوق، پاکستان میں غذائی قلت اور سکول نہ جانے والے بچوں کی حیران کن تعداد کے مسائل پر بھی اظہار خیال کیا۔ صدر علوی نے پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ڈاکٹر عارف علوی کے دور میں ایوان صدر سے ملنے والی سپورٹ اور وہاں منعقد ہنے والی متعدد تقریبات پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معیشت اور کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

 کاشف انور نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد کاروباری شعبہ میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر ، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق خاتون اول کی کاوشوں کو سراہا۔

 کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انتھک کوششیں کررہا ہے جن میں وومن ایمپاورمنٹ لاﺅنج کا قیام اور کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کی بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لیے تقریب کا انعقاد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے آئی ٹی فری لانسرز کی خدمات کو سراہنے کے لیے بھی تقریب منعقد کی۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سات سے نو مارچ تک منعقد ہونے والے سارک میلے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

ہیڈ اکنامک افئیرز