تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد پارٹی سے فارغ

تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد پارٹی سے فارغ
اسلام آباد (پلک نیوز) تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔ قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی پر تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے کارروائی کی، فیصلے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے۔ احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوائی۔ شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں انکی بنیادی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی دو رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد کی قیادت کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی، تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی کارروائی، احمد جواد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ صادر کردیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔