پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22جولائی 2021
بڑی عید کی بڑی خوشیاں ،ملک میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، فرزندان اسلام آج بھی مویشیوں کی قربانی کررہے ہیں،خواتین پسندیدہ پکوانوں کی تیاری میں مصروف ،میل ملاقاتوں کے پلان بھی تیار، بچوں کی سیرسپاٹے کی خواہش پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشایہ 30 رہی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 158 نئے کیس رپورٹ، مزید 40 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 928 تک جا پہنچی، 52 ہزار 752 مریض زیرعلاج،2 ہزار 525 کی حالت تشویشناک،ملک بھر میں ویکسی نیشن سنٹرز ایک دن کی تعطیل کے بعد آج سے کھل گئے باجوڑ میں کشتیاں الٹنے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، تین لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے باجوڑ راغگان ڈیم میں سرچ آپریشن جاری ،، پشاور، سوات اور لوئر دیر کی ٹیمیں بھی شریک،گزشتہ روز کشتیاں ڈوبنے کے واقعہ میں 11 افراد کو بچا لیا گیا تھا وزیرداخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات ، چینی سفیر کا داسو ہائیڈرو پاور واقعے کی جاری تحقیقات پر اظہار اطمینان، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ، دوطرفہ روابط مستقبل میں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بیجنگ روانہ ہوں گے ،ذرائع کے مطابق چینی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقاتوں میں داسو واقعے اور سی پیک بارے معاملات پر بات چیت ہو گی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔