ق لیگ کے تمام ارکان چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دیں گے

ق لیگ کے تمام ارکان چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دیں گے
چوہدری پرویز الہیٰ کے فرزند چوہدری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ کل پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت پارٹی کے صدر ساجد بھٹی پی پی 67 منعقد ہوا۔ متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری جانب مونس الہٰی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے خط لکھا ہےکہ کسی کو ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا ہےکہ وہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنوا دیں گے۔ مونس الہٰی نے مزید بتایا کہ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو کہا کہ پرویز الہٰی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔مونس الہٰی نے کہا کہ ہم نے وزیراعلٰی بننا ہے اور صرف عمران خان کا بننا ہے، ہم نے ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کا وزیراعلیٰ نہیں بننا۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دی جس کے بعد مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں ماموں ( چوہدری شجاعت) کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کےامیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔ مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا. قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔ مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔