سندھ ہائیکورٹ: عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم معطل

سندھ ہائیکورٹ: عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم معطل
سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کیخلاف عامر لیاقت حسین کی فیملی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اسے فوری سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہم بطور فیملی عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے، اس لئے اس کارروائی سے روکا جائے۔ https://twitter.com/Sadafkhaa_n/status/1539528655856189441?s=20&t=JMadFgRjLRegW_-_zH8vWQ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اس درخواست پر سماعت کی اور اپنے مختصر فیصلے میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم ، طوبیٰ انور کا ردعمل خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف ان کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا بھی مؤقف سامنے آیا تھا۔ ایک شہری کی درخواست پر کراچی کی مقامی عدالت نے 18 جون کو عامر لیاقت کی قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے تحت پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔ پولیس سرجن کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے میں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی موجودگی میں جمعرات 23 جون کو صبح 9 بجے پولیس سرجن کے دفتر سے عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں قبرکشائی کے لیے روانہ ہوگی۔ https://twitter.com/syedatubaanwar/status/1538955943391772672?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1538955943391772672%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F71600%2F اسی حوالے سے عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا ہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا ۔’ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے‘۔ طوبیٰ انور نے لکھا کہ ’تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے، میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے‘۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔