مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری

مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری

سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔ تھریٹ ایڈوائزری خط ن لیگی عہدیداروں کو بھیج دیا گیا۔

خط کے مطابق 24 تاریخ کو مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی زیر صدارت نکلنے والی ریلی انتہائی سنگین نتائج کے تھریٹس ہیں. قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد بار تھریٹ الرٹس موصول ہو چکی ہیں،سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو دہشت گرد تنظیم کی جانب سے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا.

سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے تھریٹ ایڈوائزری لیٹر ن لیگی عہدیداروں کو بھیج دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دوران لانگ مارچ ڈرون کیمرے کا استعمال خطرناک ہے اسے استعمال نہ کیا جائے۔بغیر بتائے کسی بھی غیر ضروری موومنٹ سے گریز کریں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔