حکومت کا گورنر کے حکم پر اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ ، اپوزیشن کا احتجاج

حکومت کا گورنر کے حکم پر اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ ، اپوزیشن کا احتجاج

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت  نے گورنر کے حکم پر اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کے اجلاس نہ بلانے پر   اپوزیشن اراکین نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔رکن اسمبلی عباد اللہ نے کہا کہ   تین بجے ہم ادھر حاضر ہوئے ، سیکڑی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کمرے کو تالا لگا ہوا ہے ، تحریک انصاف والے ایک طرف فارم 45-47 کا شور مچا رہے ہیں  دوسری طرف تحریک انصاف آئین اور قانون کے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ   اپوزیشن اراکین کو حق حاصل ہے کہ وہ حق راہ دہی استعمال کرے ، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس ایوان کی بے توقیری کرے، ہم نومنتحب اراکین کے حلف برادری کے لئے عدالت جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آرٹیکل 109 کے تحت گورنر کے پاس اختیار ہے کہ وہ اجلاس طلب کرے، اجلاس طلب کرنے کے لئے اپوزیشن کے 45 اراکین نے گورنر سے رابطہ کیا تھا، یہ اسمبلی کسی کی خواہش پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق چلتی ہے۔