کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ  سیاستدانوں کو ہمیشہ ہدف پر نہیں رکھنا چاہیے، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹ میں روف حسن پر حملہ کی رپورٹ پیش کردی۔وزیر داخلہ کی جگہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رپورٹ پیش کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  وزیر داخلہ وزیر اعظم کے ساتھ تہران گئے ہیں، روف حسن کے بیان کے مطابق ایف آئی آر درج کردی گئی، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، آئی جی اور وزیر داخلہ نے اس پر آگاہ کیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ  سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی کررہے ہیں، تمام شہری معتبر ہیں حکومت مقدمہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، اس ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعات لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ  پولیس ٹیم کی شکل میں تحقیقات کررہی ہے، اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ رؤف حسن، پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور بظاہر خواجہ سرا تھے۔

پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان  نے   وزیر قانون  کو ہدایت کی کہ  آئین و قانون کے مطابق رپورٹ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ  اداروں کو اپنے حدود میں کام کرنا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  اداروں میں ٹکراؤ کی بات نہیں،چیف جسٹس قابل احترام اپ رائٹ شخص ہیں،چیف جسٹس ان کی اہلیہ کو جس طرح کٹہرے میں کھڑا کیاگیا ہمیں بھولنا نہیں چاہیے،ہم نے تاریخ سے سب نہیں سیکھا۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ  رانا ثناء اللہ کے مقدمات بھگتے،آیت الکرسی کی طرف اشارہ کرکے کہا گیا مقدمہ ٹھیک بنا، آگے بڑھ کر ہمیں نظام کو چلانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بات مکے بلیڈ سے نہیں دلیل سے کرنی چاہیے، سیاستدانوں کو ہمیشہ ہدف پر نہیں رکھنا چاہیے، کوئی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News