لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ایک اور پاکستانی کرکٹر دلہنیا لانے کو تیار ، آل راونڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ رات فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی،مہندی کی تقریب آبائی علاقے پھول نگر میں ہوئی۔ مہندی میں آل راونڈر کے رشتےدراوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو ولیمہ ایک روز بعد ہوگا۔ خبر کا لنک:کرکٹر امام الحق کی ہونے والی اہلیہ انمول محمود کی تصویر سامنے آگئی دوسری جانب کرکٹر امام الحق کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں ۔ امام الحق کا نکاح 25 نومبر جب کہ ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا۔ امام الحق کی ہونے والی اہلیہ انمول محمود کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ امام کی اہلیہ نے معروف ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا پہنا ہوا ہے۔