پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،23ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،23ستمبر 2021
کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف پولیس ایکشن میں آ گئی۔ شہر کے شاپنگ سینٹرز ہوٹلوں اور شاہراہوں چھاپے۔ ویکسین نہ کرانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی ملاقات۔ گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی انٹربینک میں ڈالر16 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 168.52 روپے سے بڑھ کر 168.68 روپے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 168.40 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا پولیس کا غیر ذمہ دارانہ اقدام سامنے آگیا، مقتول کی لاش کو لاوارث کرکے دفنا دیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کے وار مزید تیز۔ کورونا کے بعد لاہور ڈینگی کے لئے بھی ہاٹ سپاٹ ایریا بن گیا۔ 24 گھنٹوں میں لاہور سے ڈینگی کے 126 مریض رپورٹ ہوئے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔