دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
کیپشن: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم

ویب ڈیسک:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے اعظم سواتی کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر کے اشتہاری قرار دیا گیا، اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کیسز

دوسری جانب متنازع ٹویٹس کیسز میں اعظم سواتی اپنے وکلاء علی بخاری، سہیل خان کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں ہوئی۔ اعظم سواتی نے ڈیوٹی جج کی عدالت میں حاضری لگا دی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہے۔

عدالتی عملے نے کہا کہ جج صاحبہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سنتی ہیں، قبل از گرفتاری نہیں سنتیں۔

وکیل علی بخاری  نے کہا کہ جج صاحبہ کب تک آئیں گی؟

عدالتی عملے نے کہا کہجج صاحبہ ساڑھے 10بجے تک آجاتی ہیں۔

اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔

ڈیوٹی جج کے پہنچنے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔

Watch Live Public News