(ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقامی عدالت کی جانب سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ممتاز ہنجرا نے منسوخ کر دیئے۔
خیال رہے کہ عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا .
وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست سید یاسر حسین ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔جس میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا، شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
خیال رہے کہ شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے، تھانہ نصیر آباد نے 2019 میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ شیرافضل مروت کی غیر حاضری پر 15 جولائی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔