’افغان صورتحال پر بھارت غیرذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے‘

’افغان صورتحال پر بھارت غیرذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان صورتحال میں تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اس صورتحال میں بھارت غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے۔ موجودہ صورتحال پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔ وزرائے خارجہ کے ساتھ سفارتی عملے کے افغانستان سے انخلا پر بھی بات ہوئی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تمام ممالک نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افغان صورت حال پرمختلف ممالک کےوزرائے خارجہ سےبات چیت کی۔ ڈنمارک، بیلجیئم، ترکی اور سویڈن کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سفیر موجودہ صورت حال میں بہترین کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ اور سفیر مقامی سطح پر رابطے میں ہیں۔ غیرملکیوں کے انخلا میں مدد کے لیے انہیں پاکستان آمدپر ہی ویزہ دیا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سفارتکاروں، این جی اوز کے نمائندوں اور صحافیوں کو کابل سے بحفاظت نکالا۔ وزارت داخلہ میں ایویکیوایشن سیل بنایا ہوا ہے۔ کابل میں صورت حال خاصی حدتک معمول پرآچکی ہے۔ پاکستان کی خصوصی پروازوں میں 542 غیر ملکی اور 91 پاکستانی وطن پہنچے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے انخلاء کی سہولت سے 28 ممالک کے باشندوں نے فائدہ اٹھایا۔ ہمیں ٹی ٹی پی کے بہت سے لوگ مطلوب ہیں۔ ٹی ٹی پی کے لوگ ہمارے ہاں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔