ڈاکؤں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

ڈاکؤں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی شناخت ہوگئی
کیپشن: ڈاکؤں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کرکے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 8 کو زخمی کردیا تاہم ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ہفتے وار چھٹی سے واپس آ رہے تھے گاڑی بارش کے باعث کیچڑ میں پھنس گئی ڈاکووں نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور گھیراؤ کر کے حملہ کر دیا حملے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور شہید پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

واقع میں شہید 12 اہلکاروں کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جبکہ 8 زخمی پولیس اہلکاروں کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

ادھر ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں سے 4 پولیس اہلکاروں کا تعلق لیاقت پورسے ہے، شہید اہلکار محمد عمران چک نمبر 122 این پی تھانہ پکالاڑاں کا رہائشی ہے جبکہ شہید محمد ساجد چک نمبر 85 اے تھانہ تبسم شہید کا رہائشی ہے۔

اسی طرح شہید اہلکار راجہ کنول چک نمبر 313/6 آر تھانہ تبسم شہید کا رہائشی ہے جبکہ شہید اہلکار محمد منیر بستی گلاب جناح کالونی تھانہ تبسم شہید کا رہائشی ہے۔

محمد عمران کیمپ ٹو ماچھکہ، محمد ساجد، راجہ کنول ایلیٹ فورس جبکہ محمد منیر لانگری میں تعینات تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کچہ ماچھکہ کے سانحہ کے اسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کریں گے اور ماچھکہ کے سانحہ میں شہید 12 اہلکاروں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کریں گے۔

Watch Live Public News