سندھ حکومت کا چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے  چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر صوبے بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   اسکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔

 محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر  26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل دی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News