لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا وزیر اعلی آفس سے تبادلہ کردیا گیا ہے،ان کی خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں محمد خان بھٹی کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔ گزشتہ شب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا، رات کو نگران وزیر اعلی پنجاب نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔