ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
ملک بھرمیں 83 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز نماز فجرکے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا ۔ یوم پاکستان پرلاہورکےمحفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا آغاز کیا گیا ،فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ،پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور21 توپوں کی سلامی دی ۔ افسران اور جوانوں کی جانب سے ملک کی سلامتی اور سر بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں. اُدھریومِ پاکستان کے موقع پرلاہورمیں مزارِاقبال پر گارڈزکی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزارِاقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے ۔ اس سے قبل مزارِ اقبال پر ستلج رینجرزکے چاق وچوبند دستے حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے ۔ خیال رہے کہ یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، آج سے تراسی سال قبل قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔