مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھال لئے

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھال لئے
لاہور: یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی تقریب میں شریک تھے ۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا تھا ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔