شمالی وزیرستان کے طلباء کا اسلام آباد،لاہور کے تفریحی و سیاحتی مقامات کا دورہ

شمالی وزیرستان کے طلباء کا اسلام آباد،لاہور کے تفریحی و سیاحتی مقامات کا دورہ
کیپشن: Visit of North Waziristan students to entertainment and tourist places of Islamabad, Lahore

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ اور غلام خان کے طلباء نے اسلام آباد اور لاہور کے تفریحی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے زیراہتمام یہ دورہ پانچ دن پر مشتمل تھا جس میں کھانا رہائش اور نقل و حمل کے تمام اخراجات پاک فوج نے ادا کیے۔

طلباء کو مینار پاکستان اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ یہ ہمارے آباؤ اجداد کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی علامت ہے۔

لوک ورثہ میوزیم نے طلباء کی علمی مہارت اور دانشورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ جہاں طلباء مختلف ثقافت اور اپنے تاریخی ورثے سے روشناس ہوئے۔

بادشاہی مسجد میں طلباء کو اسلامی تاریخ مصوری اور دلکش تعمیر سے روشناس کروایا گیا۔ آرمی میوزیم کے دورے کے دوران پاک فوج کی تاریخ فتوحات خدمات اور شہداء کی لازوال داستان کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

واہگہ بارڈر کی تقریب کے دوران طلباء خوب محظوظ ہوئے اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

طلباء کے لیے ان مقامات کا دورہ ایک تعلیمی تجربہ تھا جس سے وہ نہ صرف تاریخی ورثے کو سمجھے بلکہ پاکستان کی تاریخ, فن, ادب اور دینی ورثے سے بھی خوب روشناس ہوئے۔

تفریحی اور تعلیمی دورہ منعقد کرانے پر تمام طلباء پاک فوج کے بے حد مشکور ہوئے اور مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی تجربات کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News