مستونگ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک

مستونگ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کےعلاقےمستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 20کلوگرام دھماکا خیز مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹر اور راکٹ بھی برآمد کرلئے گئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔