پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23 اکتوبر 2021
بلوچستان کےعلاقےمستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 20کلوگرام دھماکا خیز مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹر اور راکٹ بھی برآمد کرلئے گئے۔ وزیراعظم آج 3 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے، عمران خان اسلام آباد سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے، کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے،ریاض میں سعودی فرمانروااورولی عہد سے ملاقاتیں بھی شیڈول، وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین اینشییٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں مصروفیات میں شامل۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید کو واپس بلالیا، وفاقی وزیرداخلہ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔ لاہور میں کالعدم تنظیم کےاحتجاج کےدوران 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،شہیدہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اورکانسٹیبل خالدجاوید شامل،وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ لاہورمیں داتادرباراورشاہدرہ،نئے اورپرانے راوی پل کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل، تینوں علاقوں کے 5 کلومیٹر کی حدود تک انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی، وزارت داخلہ نے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بندکرنے کی منظوری دے دی، شہر کی متعدد جگوں پر راستے بھی بند۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔