پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 23 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 23 اکتوبر 2021
ہائی وولٹیج ٹاکرے میں صرف ایک روز باقی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوں گے، شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کا بڑا مقابلہ دیکھنے کےلئے بےتاب، گرین شرٹس کی کامیابی کےلئے پرامید۔ پاکستان نے بھارت کےخلاف 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، سابق کپتان سرفراز احمد پلیئنگ الیون سے باہر، بابراعظم کپتان، رضوان،فخرزمان، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی اور عماد وسیم شامل، محمد حفیظ، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھارتی سورماؤں سے ٹکرائیں گے۔ میگا ایونٹ کی میگاکوریج، پبلک نیوز اور اے پلس لارہے ہیں نیوز ایکس اور انڈیا نیوز کے اشتراک سے خصوصی ٹرانسمیشن، پاکستان اور بھارت سے مہمان کریں گے دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے پر بات، براہ راست نشریات آج رات6 سے 8 بجے تک صرف پبلک نیوز اور اے پلس پر۔ ٹی20ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا، خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان سے سابق قومی کرکٹرز عبدالرحمان، عرفان ظہیر، شبیراحمد اور ثانیہ خان، بھارت کی طرف سے صباء کریم، ریتندر سنگھ سدھی، راجکمار شرما، ونود کمبلے، انشومن گائیکواد پاک بھارت کرکٹ جنگ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم 3 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے، عمران خان اسلام آباد سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے، کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے،ریاض میں سعودی فرمانروااورولی عہد سے ملاقاتیں بھی شیڈول، وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین اینشییٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں مصروفیات میں شامل۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔