ملک سے باہر بیٹھے لوگ اربوں کی پراپرٹی کی ایک رسید بھی نہیں دے سکے، مافیاز کہتے ہیں ہمیں این آر دے دو اور غریب کو پکڑو، انہیں این آر او دیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، وزیراعظم عمران خان کا کسان کنونشن سے خطاب، کہا پاکستان میں بڑے مافیاز خود کو قانون سے اوپر سمجھتے ہیں، قومیں کردار سازی سے بنتی ہیں، جھوٹے اور ڈرپوک لوگ قوم نہیں بناسکتے۔ عوام کو بدترین مسائل اور مہنگائی کا سامنا ہے، حکومت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہے، الیکشن کمیشن نے حکومت کی دھاندلی کے پول کھول دیئے، مریم نواز کہتی ہیں مہنگائی پر اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے نظر آنا چاہیے، مسلم لیگ ن خاموش نہیں، عوامی مسائل پر آواز اٹھارہی ہے، نوازشریف کی ویکسی نیشن سے متعلق خبر مضحکہ خیز ہے۔ لندن میں مقیم ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگادی گئی، این سی او سی کے ریکارڈ میں نوازشریف کو22 ستمبر کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ویکسین لگائی گئی، محکمہ صحت پنجاب کا نواز شریف کو ویکسن لگانے پر ایکشن، ایف آئی اے کو جعلی کورونا ویکسی نیشن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لئے خط لکھ دیا۔ پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 357نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ آٹھ نو فیصد رہی، مہلک وائرس سے مزید58 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد27 ہزار 432 ہوگئی،61 ہزار558 مریض زیرعلاج، 4ہزار 561 کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد بھی بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 92 مریض رپورٹ، لاہور سے 64 اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں 20مریض داخل، رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 828 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لئے، پشاور میں مزید 279افراد میں وائرس کی صدیق۔