لاہور میں  پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود ، سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

لاہور میں  پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود ، سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

ویب ڈیسک: لاہور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق , گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن سے لئے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا.

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں پولیووائرس کاخطرہ بدستورموجود ہے، لاہور کے ماحولیاتی نمونوں کا مسلسل مثبت آنا سنگین خطرہ بن چکا ہے، پولیو کے خلاف لاہور میں بار بار چلنے والی مہم بھی بے سود نکلی، لاہور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے

گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن سے لئے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا،قومی ادارہ صحت کولاہورکے سیوریج کےنمونے7 اگست کو بھجوائےگئے تھے

Watch Live Public News