ویب ڈیسک: این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹال ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ جس کا نوٹیکفیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر کار کے ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40، ویگن کا 50 سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا۔ قومی شاہراہوں پر بسوں کا ٹال ٹیکس 100 سے بڑھا کر 130 جبکہ آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کا 250 سے بڑھا کر 350 کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این 55 کوہاٹ ٹنل پر کار کے لئے ٹیکس 100، ویگن کے لئے 320 جبکہ ٹرک کے لئے 600 روپے ہوگا۔ اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار کے لئے ٹیکس 350، 12 سیٹر ویگن کے لئے 550 روپے کر دیا گیا۔
ایم 1 موٹروے پر بس کے لئے ٹال ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔
ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم موٹروے پر کار کے لئے ٹال ٹیکس 500، ویگن کے لئے 750 روپے کر دیا گیا۔ ایم 3 موٹروے پر ٹرک کے لئے ٹال ٹیکس 2100 سے 2500 روپے کر دیا گیا نوٹیفیکیشن
ایم 4 پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ:
ایم 4 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 650 ، ویگن کا ٹال ٹیکس 1000 روپے کر دیا گیا۔ ایم 4 موٹروے پر ٹرکوں کا ٹال ٹیکس 2600 سے 3200 روپے متعین کیا گیا ہے۔
ایم 5 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 900، ویگن کا 1300 جبکہ ٹرکوں کا 3500 سے 4500 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
ایم 14 موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 550، بس کا ٹال ٹیکس 1900 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔