خیبرپختونخوابجٹ 2024-25:پنشنرزکیلئے10فیصداضافہ،صحت کارڈکیلئے34ارب مختص

خیبرپختونخوابجٹ 2024-25:پنشنرزکیلئے10فیصداضافہ،صحت کارڈکیلئے34ارب مختص
کیپشن: خیبرپختونخوابجٹ 2024-25:پنشنرزکیلئے10فیصداضافہ،صحت کارڈکیلئے34ارب مختص

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا حکومت 1754ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ 25 -2024 کی پیش کرنے جا رہی ہے جس میں احساس روزگارکیلئے12ارب،تعلیم کیلئے362ارب،صحت کیلئے232ارب اور صحت کارڈ کیلئے34 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کچھ دیر میں پیش کیا جائے گا،خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 1754 ارب روپے ہے، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔جبکہ کم سے کم ماہانہ اجرت 32 سے بڑھا کہ 36 ہزار روپےکرنے کی تجویز ہے۔
تعلیم کیلئے 362 ارب 68 کروڑ، صحت کیلئے 232 ارب روپےمختص  ہیں جبکہ صحت سہولت کارڈ کیلئے 34 ارب،بی آر ٹی سبسڈی کیلئے 3 ارب مختص ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور احساس روزگار، نوجوان پروگرام، ہنر پروگرام کے تحت ایک لاکھ روزگار ، 12 ارب مختص جبکہ امن و امان کیلئے 140 ارب 62 کروڑ، سیاحت کیلئے 9 ارب 66 کروڑ روپےمختص  ہیں اور زراعت کیلئے 28 ارب 93 کروڑ، توانائی کیلئے 31 ارب 54 کروڑ روپے مختص ہیں۔