پنجاب بجٹ 2024-25: صحت،تعلیم کیلئے 167 ارب سے زائد تجویز

پنجاب بجٹ 2024-25: صحت،تعلیم کیلئے 167 ارب سے زائد کا بجٹ تجویز
کیپشن: Punjab Budget 2024-25: Budget proposal of more than 167 billion for health, education

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب کے مالی 2024 -25 کی بجٹ تجاویز کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ سرکاری محکموں کی جانب سے بجٹ تجاویز ارسال کردی گئی ہیں۔ جس کے تحت صحت اور تعلیم شعبوں نے 167 ارب 70 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مالی سال 2024 -25 کی بجٹ تجاویز کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔  صوبہ پنجاب کے سرکاری محکموں کی جانب سے بجٹ تجاویز ارسال کردی گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے شعبہ صحت اور تعلیم کے لیے بجٹ تجاویز بھجوا دی گئی ہیں۔ تعلیم و صحت کی جانب سے 167 ارب 70 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

  • محکمہ سپیشلائزڈ اینڈ ہیلتھ کیئرنے76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔
  • پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیلئے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
  • سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے 51 ارب 69کروڑ 70لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
  • سپیشل ایجوکیشن کے لیے دو ارب روپے کی تجویز ارسال کی گئی ہے۔
  • لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کےلیے تین ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
  • محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے تجاویز محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کردیں۔