بجٹ2024-25:آئی ایم ایف کاسیلزٹیکس دوگنا، ہر طرح کا ٹیکس استثناءختم کرنےکامطالبہ

بجٹ2024-25:آئی ایم ایف کاسیلزٹیکس دوگنا، ہر طرح کا ٹیکس استثناءختم کرنےکامطالبہ
کیپشن: بجٹ2024-25:آئی ایم ایف کاسیلزٹیکس دوگنا، ہر طرح کا ٹیکس استثناءختم کرنےکامطالبہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کے مطالبے کا معاملہ،آئندہ مالی سال ایف بی آر کو 3 ہزار 490 ارب روپے کی زائد ٹیکس وصولی کرنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد دگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے 30 لاکھ تعداد کو بڑھا کر 60 لاکھ کیجائے،آئی ایم ایف نے  تاجروں کو ہر صورت انکم ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کا ٹیکس استثناء ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ زرعی اشیاء بیجوں کھاد ٹریکٹر اور دیگر آلات پر مکمل سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا اور خوراک ، ادویات ، سٹیشننری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع  کا کہناہے کہ ٹیکس ہدف حاصل ہونے میں مشکلات کی صورت میں سیلز ٹیکس کی شرح ایک سے 2 فیصد بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔