اقتصادی سروے میں خوشخبری: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

اقتصادی سروے میں خوشخبری: آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
کیپشن: Good news in economic survey: IT exports rise

ویب ڈیسک: اقتصادی سروے 24-2023 کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالر رہا۔

رواں سال ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 20 ہزار کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ جبکہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب 28 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں 35 کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا۔

رواں مالی سال کے دوران (جولائی تا مارچ) آئی ٹی برآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا مارچ آئی ٹی برآمدات میں 33 کروڑ90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ اضافہ ہوا۔

گذشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 94 کروڑ40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں سال مارچ میں آئی ٹی برآمدات میں 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا۔