تاریخی بلال مسجد کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج

تاریخی بلال مسجد کی شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان نے بھارت کی ریاست ہریانہ میں مودی کی حکومت کی طرف سے تاریخی بلال مسجد کی شہادت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ہندوتوا کے زیر اثر بھارتی حکومت کی گھناؤنی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا داغ ہے جو بھارت کے ماتھے سے کبھی نہیں مٹ سکے گا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارت میں بلال مسجد کی شہادت پر جاری کئے جانے والے ایک بیا ن میں کہا کہ بھارت میں تاریخی بلال مسجد کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی ، آرایس ایس مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نام نہاد دعویدار ہے جس کا پول کئی بار کھل چکا ہے ، بلال مسجد کی شہادت سے بھارت کے ماتھے پر ایک نہ مٹنے والا داغ لگ چکا ہے جسے دھونا اب کبھی بھی مودی حکومت کے بس میں نہیں رہے گا، بلال مسجد کی شہادت سے انسانی حقوق اور مذہبی رواداری کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

Watch Live Public News