پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 25 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 25 اگست 2021
دنیا میں پانی کا مسئلہ آنے والا ہے، درخت لگانا بہت ضروری ہے، آلودگی سے بچوں اور بزرگوں کی جانیں خطرے میں ہیں، وزیراعظم عمران خان کا شیخوپورہ میں رکھ جھوک جنگل کی افتتاحی تقریب سے خطاب، کہا ماضی میں درختوں کی تباہی کی گئی، درخت کاٹنے سے موسم پر اثر پڑتا ہے، ہمارے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، دریائے راوی پر 3 بیراج بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ نے انتظامی معاملات سمیت دیگر پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، افغانستان کی نئی صورتحال پربھارت میں صف ماتم بچھی ہے،کہا پاکستان ،افغانستان میں امن اور سلامتی کا خواہاں ہے، طالبان نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلا ف استعمال نہیں ہوگی،شیخ رشید نے کہا پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے،سیکورٹی مزید بہتر بنانے یقین دہانی کروائی ہے۔ تاجک وزیرخارجہ سراج الدین کا شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر اور سفارتخانے کےسینیئر افسران بھی موجود، وزیرخارجہ ظہرانے کے بعد چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں ازبکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ طالبان کے قبضے کےبعد افغانستان کی صورتحال، امریکہ اور اتحادیوں نے کابل ائیرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز کردیا، کابل ائیرپورٹ کے گرد صورتحال راتوں رات تبدیل ہوگئی، طالبان نے ائیرپورٹ سے 3 کلومیٹر دور چیک پوائنٹ قائم کرلیا، صرف امریکی ویزا رکھنے والے افغان شہریوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔